ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہائی کورٹ نے ایل ایل ایم کے پہلے سمسٹرامتحانات کے ملتوی کیے جانے سے کیا انکار 

ہائی کورٹ نے ایل ایل ایم کے پہلے سمسٹرامتحانات کے ملتوی کیے جانے سے کیا انکار 

Tue, 23 Jan 2018 11:52:56    S.O. News Service

ممبئی،22 جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بمبئی ہائی کورٹ نے ممبئی یونیورسٹی کے ایل ایل ایم پہلے سمسٹر کے امتحانات ملتوی کرنے سے آج انکار کر دیا۔ بہرحال جسٹس بی آرگوئی اور جسٹس بی پی کولا بوالا کے بنچ نے ان طالب علموں کو بعد میں امتحان دینے کی اجازت دے دی جو کل سے شروع ہونے والی امتحانات کے لئے تیار نہیں تھے۔ بنچ نے کہا کہ یونیورسٹی کو اس طرح کے طالب علموں کے ان امتحانات میں عدم شرکت کوآئینی نہیں ماننا چاہیے اور ان سے پہلے سمسٹر کے امتحانات دوسرے سمسٹر کے ساتھ دینے کی اجازت دینی چاہئے۔ بنچ نے ایک مفادعامہ کی عرضی اور یونیورسٹی کے طلبہ کی رٹ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔ ممبئی یونیورسٹی میں ایل ایل ایم کورس کے پہلے سمسٹر میں فی الحال 660 طلبہ رجسٹرڈہیں۔


Share: